Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سائیں کا ہیلی کاپٹر اتارنےکیلئےانٹرریجن انڈر 19 ٹورنا منٹ  کااہم میچ رکوادیا گیا

سائیں کا ہیلی کاپٹر اتارنےکیلئےانٹرریجن انڈر 19 ٹورنا منٹ  کااہم میچ رکوادیا گیا
October 16, 2015
حیدرآباد(92نیوز)سائیں نے اپنے سائیں ہونے کا ایک اور ثبوت دے دیا، شاہی سرکارمیں  صرف انہیں کے نام کا ڈنکا بجتا ہے اس لئے توان کا ہیلی کاپٹر اتارنے کیلئے  کرکٹ میچ ہی رکوا دیا گیا،انٹرریجنل ٹورنامنٹ کھیلنے والے کھلاڑی منہ تکتے رہ گئے۔ تفصیلات کےمطابق سندھ کے بڑے سائیں نے سائیں ہونے کا ایک اورثبوت دے دیا،اپنی پارٹی کے ناراض رہنماؤں کو منانے کیلئے حیدر آباد پہنچے ،انٹرریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ رکوایا ہیلی کاپٹراتارااورہاتھ ہلاتے ہوئے چلتے بنےکھلاڑی منہ تکتے رہ گئے۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ  کا ایک اورکارنامہ اس وقت منظرعام پر آیا جب حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کوہیلی پیڈ بنا دیا گیا اورانتظامیہ نے پی سی بی  انٹر ریجن انڈر نائنٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کے حیدرآباد  اور کوئٹہ ریجن کےمیچ کورکوادیا،پولیس گراؤنڈمیں داخل ہوئی توکھلاڑی ہکے بکے رہ گئے۔ بڑےسائیں کو لینے کیلئے ستائیس گاڑیوں کا قافلہ پہلے ہی موجود تھا،وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے اپنے عوامی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا، حیران کھڑے کھلاڑیوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور صوبائی وزیرجام خان شورو کی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ شاید پارٹی کے رہنماؤں کوتومنالیں لیکن انہوں نے جونیئرکھلاڑیوں کوبڑا دکھ دے کر ناراض کردیا ہے۔ sind
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔