Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سائیں نے تھرپارکر میں اموات پر جوڈیشل کمیشن بنا دیا‘ ایک اور بچہ چل بسا

سائیں نے تھرپارکر میں اموات پر جوڈیشل کمیشن بنا دیا‘ ایک اور بچہ چل بسا
February 8, 2016
تھرپارکر (92نیوز) تھرپارکر میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ سول اسپتال مٹھی میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق قحط زدہ اور وبائی امراض میں گھرے تھرپارکر میں چھوٹے بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی ایک ماں کی گود اجڑ گئی اور سول اسپتال مٹھی میں ایک بچے نے جان گنوا دی جس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد ایک سو اٹھائیس ہو گئی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں بچوں کی بڑے پیمانے پر اموات کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنا دیا۔ جسٹس ریٹائرڈ غلام سرور کورائی پندرہ روز میں انکوائری کر کے رپورٹ دیں گے۔