Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سائیں سرکار لوڈشیڈنگ سے تنگ آ گئی‘ وفاقی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ

سائیں سرکار لوڈشیڈنگ سے تنگ آ گئی‘ وفاقی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ
May 15, 2016
کراچی (92نیوز) سندھ میں سورج کا پارہ چڑھا تو لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا ۔ شہری ودیہی علاقوں میں پانچ سے اٹھارہ گھنٹوں تک بجلی کی بندش معمول بن گئی۔ وزیر اعلی قائم علی شاہ نے وزیر خزانہ مراد علی شاہ کو جن قابو کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے بات کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب سورج آگ برساتا ہے تو ساتھ ہی لوڈشیڈنگ کا جن تنگ کرنے چلاآتا ہے۔ کراچی سمیت سندھ میں دن کا سکون اور رات کا چین غارت ہوچکا ہے۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پانچ سے ساڑھے سات گھنٹے تک محیط ہے اور بات کی جائے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تو اس کا کوئی پیمانہ ہی نہیں یعنی جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے۔ اس کے علاوہ آئے روز کے مرمتی کام کی وجہ سے گھنٹوں بندش معمول ہے۔ اسی طرح حیدرآباد کے شہری علاقوں میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ 6 جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ 10 گھنٹے کی جارہی ہے۔ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس سے چودہ گھنٹے ہے۔ ذکر کریں سکھر کا تو یہاں کے شہری علاقوں میں بجلی آٹھ سے چودہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 12 سے 18 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے سندھ کے عوام بلبلا اٹھے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ سندھ کے وڈے سائیں قائم علی شاہ نے وزیر خزانہ مراد علی شاہ کوٹاسک دیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت اور وزیر پانی و بجلی سے مسئلے کے حل کے لیے بات کریں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔