Sunday, November 27, 2022

سائیں سرکار ایک اور کا کارنامہ، سڑک بننے سے قبل ہی ٹھیکیدار کو چار کروڑ ادا کر دیئے گئے

سائیں سرکار ایک اور کا کارنامہ، سڑک بننے سے قبل ہی ٹھیکیدار کو چار کروڑ ادا کر دیئے گئے
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سائیں سرکار کا ایک اور کارنامہ۔ محکمہ ورکس اینڈ سروسز نے سڑک بننے سے قبل ہی ٹھیکیدار کو نواز دیا۔ کرپشن کی نشان دہی کرنے والا اینٹی کرپشن کے افسر کو معطل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعید رند نے سندھ کے محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں کرپشن کا کھوج لگایا جس کے مطابق محکمے نے سڑک بننے سے قبل ہی ٹھیکیدارکو چار کروڑ روپے ادا کر دیئے۔ سعید رند نے کرپشن میں ملوث ورکس اینڈ سروسز سندھ کے وزیر میر ہزار خان بجارانی کے قریبی افسروں علی نواز اور ہادی بخش کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کیا تھا مگر ملزموں کو وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر دفعہ ایک سو انہتر کے تحت رہا کر دیا گیا جبکہ کرپشن کا کھوج لگانے والے اینٹی کرپشن کے افسر سعید رند کو معطل کر دیا گیا۔ سعید رند کا کہنا ہے انہیں معطلی کا علم نہیں البتہ چیئرمین اینٹی کرپشن نے انہیں زبانی طور پر بتایا ہے کہ ان کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں۔