سائٹ ایریا میں جنرل اسٹورز پر ڈکیتی کرنیوالے اہلکاروں کا کھوج 92 نیوز نے لگا لیا
کراچی ( 92 نیوز) کراچی سائٹ ایریا میں جنرل اسٹور پر ڈکیتی کرنیوالے اہلکار کون تھے؟، 92نیوز نے کھوج لگا لیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج نے چہرے بے نقاب کردیئے، لوٹ مار کرنیوالے اہلکار سی ٹی ڈی کے کانسٹیبل نکلے، 92 نیوز نے سب کھوج لگا کر چہروں سے نقاب الٹ دیے ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن نے 5 اہلکاروں کونوکری سے برطرف کردیا۔
برطرف کیے گئے اہلکاروں میں عارف حسین، خوش نواب،دانش،اسامہ شاہد اور خلیل الرحمٰن شامل ہیں۔