Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سائوپائولو: برازیلین فٹبال کلب کے مداحوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، آٹھ افراد ہلاک

سائوپائولو: برازیلین فٹبال کلب کے مداحوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، آٹھ افراد ہلاک
April 20, 2015
سائوپائولو (ویب ڈیسک) برازیلین فٹبال کلب کے مداحوں پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا ماننا ہے کہ ہلاک افراد کا تعلق منشیات فروشوں سے ہے۔ ساؤپاؤلو میں تین مسلح افراد نے فٹبال ٹیم کو رنتھینز کے ہیڈکوارٹر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کے بعد فٹبال کلب کے مداح بڑی تعداد میں جمع ہو گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے میں مخالف کلب کے مداحوں کےملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں منشیات فروش ملوث ہیں۔ ساؤپاؤلو سٹیٹ چیمپئن شپ میں آج روائتی حریف کورنتھینز اور پلمیراز سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔