سائوتھ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ آج سے نیو یارک میں سجے گا
یو یارک (ویب ڈیسک) سائوتھ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے میلہ کا آج سے 5 روزہ آغاز کیا جارہا ہے ۔اس فیسٹیول میں دو پاکستانی فلمیں بھی شامل کی گئیں ہیں۔
اس فیسٹیول میں پاکستان کے علاوہ بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال سمیت 14 مختلف ممالک کی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔
میلے میں دو پاکستانی فلموں کی شرکت پر فلمی حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستانی فلموں کی شرکت سے عالمی سطح پر ہماری فلموں کی مارکیٹنگ میں اضافہ بھی ہوگا۔