Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سائنس فکشن ڈرامہ سیریز سٹار ٹریک کا ٹریلر ریلیز

سائنس فکشن ڈرامہ سیریز سٹار ٹریک کا ٹریلر ریلیز
July 23, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)شہرہ آفاق سائنس فکشن ڈرامہ سیریز سٹار ٹریک کے دیوانوں کا  انتظار ختم ہونے کے قریب ۔ امریکی ٹی وی کے اس مشہور ڈرامہ سیریز کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھاگیا۔۔۔سٹار ٹریک کے دیوانوں کو شدت سے ستمبر کا انتظار۔

تفصیلات کےمطابق سٹار ٹریک سلسلے کے نئے ڈرامے کو  ڈسکوری  کا نام دیا گیا ہےخلائی مخلوق اور انسانوں کے درمیان کشمکش پر مشتمل اس سیریز میں لیفٹیننٹ مائیکل برن ہام کا مرکزی  کردار ایک سیاہ فام  خاتون اداکارہ سونیکا  مارٹن گرین  نبھارہی ہیں ۔ فلم میں انہیں نمبر ون کا نام دیا گیا ہے، لیفٹیننٹ مائیکل اور اسکے ساتھی  سٹار فلیٹ کے ایڈمرل اوراسکے حواریوں کادیوانہ وارمقابلہ کرتے نظرآرہے ہیں۔ 

فلم کا ٹریلر ریلیز کرنے کیلئے کلیفورنیا میں رنگا رنگ تقریب سجائی گئی جس میں تمام سٹار کاسٹ نے شرکت کی۔پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف بھی فلم میں اہم کردار نبھارہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کی ہیروئین سونیکا مارٹن گرین کا کہنا تھا کہ وہ  لیڈ رول ادا کرنے کے حوالے سے بہت جذباتی اور پرجوش محسوس کررہی  ہیں ۔۔۔سٹار ٹریک ڈسکوری رواں سال 24ستمبر کو امریکہ سمیت دنیا بھر کے سینمائوں کی زینت بنے گی۔