Thursday, December 1, 2022

سائنس فکشن فلم ”مونسٹر ٹرکس“ 13جنوری کو سینماگھروں کا رخ کریگی

سائنس فکشن فلم ”مونسٹر ٹرکس“ 13جنوری کو سینماگھروں کا رخ کریگی

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن اور ایڈونچر فلموں کے دیوانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”مونسٹر ٹرکس“ ریلیز کے لیے تیار ہے۔ فلم تیرہ جنوری کو سینما گھروں کا رخ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”مونسٹر ٹرکس“ کی کہانی ایک ایسے طالب علم کے گرد گھومتی ہے جو پرانی گاڑیوں کے پرزوں سے ایک دیوہیکل ٹرک بناتا ہے لیکن آئل فیلڈ کے قریب ایک حادثے کے بعد ٹرک میں غیرمعمولی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور خوفناک بلا ٹرک کے اندر داخل ہو کر اس کا کنٹرول سنبھال لیتی ہے۔

اس صورت حال کے بعد ٹرک کی صلاحیتوں میں حیرت انگیز اضافہ ہو جاتا ہے۔ فلم کی ہدایات کرس ویج نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں لوکس ٹِل، جین لیوی، بیری پیپر،ایمی ریان، روب لوئی، ڈینی گلوور، تھامس لینن اور ہالٹ میکیلنی شامل ہیں۔ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم تیرہ جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔