Wednesday, December 7, 2022

سائنس فکشن فلم ”لوگن“ ریلیز ہوتے ہی امریکی باکس پر چھا گئی

سائنس فکشن فلم ”لوگن“ ریلیز ہوتے ہی امریکی باکس پر چھا گئی

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ ایکشن فلم ”لوگن“ کا ریلیز کے پہلے ہی ہفتے امریکی باکس آفس پر راج، تمام میگا بجٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سائنس فکشن فلم نے آٹھ کروڑ تریپن لاکھ ڈالر کما لیے۔ ہارر اور کامیڈی فلم ”گیٹ آؤٹ “ مزید دو کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر سمیٹ کر دوسرے نمبر پر رہی۔ ہالی وڈ ڈرامہ فلم ”دی شیک “ ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر کما کر تیسری پوزیشن پر ہے۔

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ”دی لیگو بیٹ مین مووی“ دو درجے تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی اور اپنے بزنس میں مزید ایک کروڑ سولہ لاکھ ڈالر کا اضافہ کیا۔ ڈرامہ اور مسٹری فلم ”بی فور آئی فال“ انچاس لاکھ ڈالر کمانے کے بعد پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔