Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹرانسفارمرز سیریز کی پانچویں فلم”دی لاسٹ نائٹ“ کی نئی جھلکیاں جاری

ٹرانسفارمرز سیریز کی پانچویں فلم”دی لاسٹ نائٹ“ کی نئی جھلکیاں جاری
December 13, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن سیریز ’’ٹرانسفارمرز‘‘ کی پانچویں فلم”ٹرانسفارمز ۔۔۔۔ دی لاسٹ نائٹ“ کی نئی جھلکیاں جاری۔ فلم اگلے سال سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”ٹرانسفارمرز ۔۔۔ دی لاسٹ نائٹ“ کی کہانی دنیا میں تباہی مچانے والی شیطانی قوتوں کے خلاف جنگ پر مبنی ہے۔

دیوہیکل روبوٹس خلائی دنیا سے زمین پر تباہی پھیلانے کے لیے آتے ہیں۔ فلم کے گزشتہ حصے کی طرح اس بار بھی مائیکل والبرگ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ فلم کی ہدایات مائیکل بے نے دی ہیں۔ نمایاں اداکاروں میں انتھونی ہوپکنز، لارا ہیڈاک، جان گڈمین، ایزا بیلا مونر اور فرینک ویلکر شامل ہیں۔ تھری ڈی ایکشن فلم اگلے سال تئیس جون کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔