Wednesday, August 4, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

سائنس فکشن فلم ”سٹار ٹریک بی یونڈ“ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

سائنس فکشن فلم ”سٹار ٹریک بی یونڈ“ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا
May 22, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) بچے بڑے سب ہو جائیں تیار۔ سائنس فکشن فلم ”اسٹار ٹریک“ کا نیا سیکوئل دھوم مچانے آ رہا ہے۔ فلم ”بی یونڈ beyond“ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ”اسٹار ٹریک بی یونڈ“ کی کہانی انسانوں اور خلائی مخلوق کی آپس میں جھڑپ کے گرد گھومتی ہے۔ دشمن زمین پر حکمرانی کے خواب دیکھتا ہے جس کے لیے خلائی مخلوق زمین پر تباہی مچانے کا ٹھان لیتی ہے۔ اپنے ناپاک ارادے لیے خلائی مخلوق کی فوج زمین پر دھاوا بول دیتی ہے لیکن مقابلے کے لیے سائنسدانوں کی ٹیم بھی تیار ہے۔ فلم میں مرکزی کردار کرس پائن، سیمون پیگ، زیو سیلنڈر اور کارل اربن نبھا رہے ہیں۔ انسانوں اور خلائی مخلوق کے درمیان اس جنگ میں آخر جیت کس کی ہوگی ؟ یہ پتہ چلے گا بائیس جولائی کو سنیما گھروں میں فلم دیکھنے کے بعد۔