Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سائنس فکشن فلم ”دی فورس اویکنز“ نے 500 ملین ڈالر کما کر ریکارڈ قائم کر دیا

سائنس فکشن فلم ”دی فورس اویکنز“ نے 500 ملین ڈالر کما کر ریکارڈ قائم کر دیا
December 28, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سٹار وارز سلسلے کی سائنس فکشن فلم ”دی فورس اویکنز“ نے ریکارڈ بزنس کرکے سب کوپیچھے چھوڑ دیا۔ ریلیزکے دوسرے ہی ہفتے دنیا بھر سے ایک ارب ڈالر کا کاروبار کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم ”دی فورس اویکنز“ کا باکس آفس پرمسلسل دوسرے ہفتے راج رہا۔ فلم نے امریکی سینماو¿ں میں ہفتے کے اختتام پر ایک سو تریپن ملین ڈالرکما ئے اور یوں وہ امریکا میں تیزترین پانچ سو ملین ڈالر سمیٹنے والی فلم بن گئی ہے۔ فلم نے ابتدائی بارہ دنوں میں دنیابھرمیں ایک ارب ڈالرسے زائدکابزنس کرنے کا ریکارڈبھی قائم کردیا ہے۔ فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے نئے ہفتے کے اختتام تک امریکی سینماوں سے مزید سات سوملین ڈالر کے بزنس کا امکان ہے۔ فلم پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ”دی فورس اویکنز“ ریکارڈبزنس کرکے آل ٹائم بیسٹ فلم کااعزازحاصل کرلے گی۔