Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سائنس فکشن تھرلر فلم ‘‘لسننگ’’ کا نیا ٹریلر جاری، گیارہ ستمبر سے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش ہوگی

سائنس فکشن تھرلر فلم ‘‘لسننگ’’ کا نیا ٹریلر جاری، گیارہ ستمبر سے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش ہوگی
August 27, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی سائنس فکشن، تھرلر ڈرامہ فلم لسننگ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم گیارہ ستمبر سے سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کے جائے گی۔ خلیل سولنز کی تحریر کردہ اور ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیرمعمولی ذہن کی مالک طلبہ کی ایک ٹیم کی ہے جو ذہن کو پڑھنے والا ایک آلہ ایجاد کر کے ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیتے ہیں۔ ذہن کو پڑھنے والا آلہ ٹیم کے لئے پریشانی کا باعث بن جاتا ہے اور ان کی زندگیوں کو برباد کر دیتا ہے جس سے ان کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔ تھامس سٹروپیل فلم میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں آرٹی آہر، امبر میری بولنگر، کرسٹین ہائیبرمین، سٹیو ہانکس ودیگر شامل ہیں۔ سنسنی سے بھرپور یہ فلم رواں سال گیارہ ستمبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔