Saturday, July 27, 2024

سائنس فکشن ایکشن فلم ”گھوسٹ ان دی شیل“ کی نئی جھلکیاں جاری

سائنس فکشن ایکشن فلم ”گھوسٹ ان دی شیل“ کی نئی جھلکیاں جاری
February 14, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سائنس فکشن فلم شائقین کے لیے خوشخبری، ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”گھوسٹ ان دی شیل“ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں۔ ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم ”گھوسٹ ان دی شیل“ جاپانی ویڈیو گیم سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

فلم کی کہانی سائبورگ سسٹم کی قابل ترین خاتون افسر دی میجر کے گرد گھومتی ہے جسے خطرناک کمپیوٹر ہیکرز اور سائبر کریمنلز کو تلاش کرنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے۔

بلیک ویڈو کے نام سے شہرت پانے والی ہالی وڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن فلم میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں مائیکل پٹ، مائیکل ونکاٹ اور جولیٹ بنوشے شامل ہیں۔ ماردھاڑ اور سائنس فکشن کمالات سے بھرپور فلم اکتیس مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔