Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سائنس فکشن ایڈونچر فلم دی ففتھ ویو کا پہلا ٹریلر جاری، اگلے سال پندرہ جنوری سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی

سائنس فکشن ایڈونچر فلم دی ففتھ ویو کا پہلا ٹریلر جاری، اگلے سال پندرہ جنوری سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی
September 3, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم دی ففتھ ویو کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم اگلے سال پندرہ جنوری سے سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ سنسنی اور خطرات سے بھرپور اس فلم کی کہانی ایک ایسی بہن کے گرد گھومتی ہے جو بھائی کو قدرتی آفت سے بچانے کے لئے اپنی جان کی پروا کئے بغیر ایکشن میں نظر آتی ہے۔ زمین مرحلہ وار ختم ہو رہی ہوتی ہے۔ پہلے مرحلے میں ساری زمین کی پاور سپلائی بند ہو جاتی ہے۔ دوسرے مرحلے میں سمندری لہریں سب کچھ بہا لے جاتی ہیں۔ تیسرے مرحلے میں تباہ کن وائرس لاشوں کے ڈھیر لگا دیتا ہے۔ ہر کوئی اپنی جان بچانے اور زندگی کی تلاش میں بھاگ رہا ہے اور موت ہے کہ گھات لگائے انتظار میں بیٹھی ہوتی ہے۔ ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم دی ففتھ ویو میں اور بھی بہت سے دل دہلا دینے والے مناظر ہیں۔ فلم اگلے سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔