Friday, September 20, 2024

سائنسی علوم سے آگاہی کیلئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں تقریب

سائنسی علوم سے آگاہی کیلئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں تقریب
October 7, 2015
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں ورلڈ سپیس ڈے کے حوالے سے نئی نسل کو کہکشاوں اور نظامِ شمسی کے علم کی آگاہی دینے کیلئے زرعی یونیورسٹی میں خلائی سائنس کی تقریب کا آغاز کیا گیا۔ تقریب میں سکول کے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کو خلائی اور سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی سے متعارف کروانے کے لئے ملٹی میڈیا پر تاریخ کے خلابازوں کے کارناموں سے روشناس کرایا گیا اور خلائی سائنس آگاہی کے لیے واک کی گئی جس میں شرکاءنے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ 65 میل دور خلائی راکٹ چھوڑنے کے مقابلوں میں 117 طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔ مہارت سے بنائے گئے راکٹ کو جب خلا میں چھوڑا گیا تو تالیوں کی گونج سے سماں بندھ گیا۔ ورلڈ سپیس ویک کے حوالے سے یہ تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی جو نئی نسل کو خلائی سائنس کے علم میں اضافہ کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔