Saturday, July 27, 2024

سائنسدانوں ںے جوتوں کےتسموں کی گرہیں کھلنےکے اسباب ڈھونڈ لئے

سائنسدانوں ںے جوتوں کےتسموں کی گرہیں کھلنےکے اسباب ڈھونڈ لئے
April 14, 2017
لندن (ویب ڈیسک )سائنسدانوں  نے جوتوں کے تسموں کی گرہیں کھلنے کے اسباب ڈھونڈلئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق  آ پ جوتے پہنتے ہیں، اپنے جوتوں کے تسموں کو مضبوطی سے باندھتے ہیں لیکن پھر جلد ہی وہ ڈھیلے ہو کر کھل جاتے ہیں تاہم سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اب وہ گرہیں کھلنے کے اسباب جان چکے ہیں۔ان کے مطابق پاؤں جس تیزی کے ساتھ زمین پر پڑتا ہے اس سے گرہ پھیلتی ہے اور پھر ڈھیلی ہو جاتی ہے جب کہ ٹانگوں کے لہرانے کے عمل سے ایک دوسری قوت پیدا ہوتی ہے جو کسی غیر مرئی ہاتھ کی طرح تسموں کے دونوں سروں پر عمل کرتی ہے،سائنسدانوں کا کہنا ہے جوتوں کے تسموں کی اس فہم کا ڈی این اے جیسی دوسری ساخت یا چیزوں پر اطلاق ہو سکتا ہے ۔