Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سائنسدانوں نے دل کی غیرمعمولی دھڑکن کو کنٹرول کرنے میں کامیابی حاصل کر لی

سائنسدانوں نے دل کی غیرمعمولی دھڑکن کو کنٹرول کرنے میں کامیابی حاصل کر لی
October 14, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) میڈیکل سائنس تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اوربہت سی ایسی بیماریوں کا علاج ڈھونڈ لیا گیا ہے جو پہلے ناقابل علاج سمجھی جاتی تھیں۔ حال ہی میں ماہرین صحت نے ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے دل کو لیزر شعاعوں کی مدد سے کنٹرول کرنے کی تکنیک تیار کرلی ہے۔ اس تکنیک کی مدد سے نہ صرف پیس میکر کو کنٹرول کیا جا سکے گا بلکہ دل کی غیرمعمولی دھڑکن کو قابو میں لانا بھی ممکن ہوگا۔ اس تجربے کو سب سے پہلے مکھی پر آزمایا گیا جس کے نتائج انتہائی مثبت رہے۔ تحقیق پر کام کرنے والے ماہرین نے تجربے کے لیے ڈروسوفیلا نامی فروٹ مکھی کا استعمال کیا تھا۔ فی الوقت پیس میکر چلانے کے لیے برقی لہریں استعمال ہوتی ہیں تاہم یہ لہریں دل کے ٹشوز کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سائنس دانوں نے برقی لہروں کو لیزر شعاعوں سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تجربے کے دوران سائنس دانوں نے مکھی کے دل کی دھڑکن اور اس کے ردعمل کا تجزیہ کیا۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے ریئل ٹائم امیجز تکنیک استعمال کی جسے خصوصی طور پر اس تجربے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ تجربے کے دوران اس تکنیک کے ذریعے مکھی کی زندگی کے مختلف اوقات میں دل کی دھڑکن کم او زیادہ کر کے دیکھا گیا۔ علاوہ ازیں سیفٹی ٹیسٹنگ بھی کی گئی جس سے یہ بات سامنے آئی کہ اس تکنیک کے استعمال سے دل کی نشوونما پر طویل مدتی منفی اثرات سامنے نہیں آئے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ نیوروسائنس میں نیورونل فنکشن کو کنٹرول کرنے کے لیے ہلکی روشنی دل میں لگے پیس میکر کو فعال کردیتی ہے تاہم یہ محدود ہوتا ہے۔ ماہرین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل قریب میں لیزر شعاعوں سے کنٹرول ہونے والے پیس میکر کا استعمال عام ہو جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔