Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جسم کے اندر موسموں کا حساب رکھنے والا کیمیائی کیلنڈر دریافت

 جسم کے اندر موسموں کا حساب رکھنے والا کیمیائی کیلنڈر دریافت
September 28, 2015
لندن (ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ جسم ایک ”کیمیائی کیلنڈر“ کی مدد سے گزرتے ہوئے موسموں کا حساب رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں کو جسم میں ہزاروں خلیوں پر مشتمل ایک مجموعہ ملا جو موسم سرما یا موسم گرما کی حالت میں ہوتا ہے۔ یہ سالانہ کیلنڈر اس بات کو کنٹرول کرتا ہے کہ جانور کب بچے پیدا کرتا ہے، کب ہجرت کرتا ہے اور کب سردیوں میں لمبی نیند سوتا ہے۔ یونیورسٹی آف مانچسٹر اور یونیورسٹی آف ایڈنبرا نے سال کے مختلف اوقات میں بھیڑوں کے دماغ کا جائزہ لیا۔ انہیں معلوم ہوا کہ دماغ میں پائے جانے والے پٹوئٹری غدود کے اندر 17 ہزار خلیوں پر مشتمل ”کیلنڈر خلیے“ ایسے ہارمون خارج کرتے ہیں جو تمام جسم کے افعال پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے دریافت کیا کہ یہ خلیے کسی کمپیوٹر کے بائنری نظام کی طرح کام کرتے ہیں اور ایک وقت میں دو میں سے کسی ایک حالت میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ خلیے موسم سرما یا موسم گرما کے کیمیائی اجزاءخارج کرتے ہیں۔ ان کیلنڈر خلیوں کا تناسب سال بھر کے دوران بدلتا رہتا ہے جس سے وقت کے گزرنے کا احساس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم میں ایک یومیہ گھڑی بھی ہوتی ہے جو 24 گھنٹوں کے وقت کا حساب رکھتی ہے۔ یہ دونوں گھڑیاں روشنی سے متاثر ہوتی ہیں۔ یہ تحقیق ”کرنٹ بائیولوجی“ نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔