Saturday, July 27, 2024

سائنسدانوں نے بغیر دم والا پہلا دمدار ستارہ دریافت کر لیا

سائنسدانوں نے بغیر دم والا پہلا دمدار ستارہ دریافت کر لیا
April 30, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک ایسا دمدا رستارہ دریافت کیا ہے جس کی دم ہی نہیں ہے اور بغیر دم کے دریافت ہونے والا یہ پہلا دمدار ستارہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں کی طرف سے دریافت کیا جانیوالا یہ پہلا دمدار ستارہ ہے جس کی دم ہی نہیں ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ستارے کے اجزائے ترکیبی سے نظام شمسی کے معرض وجود میں آنے اور ارتقا سے متعلق سوالوں کے جواب مل سکتے ہیں۔ اس دمدار ستارے کو بغیر دم کی بلیوں کے نام کی مناسبت سے مینکس کا نام دیا گیا ہے۔ سائنسدان کہتے ہیں مینکس پتھریلے مواد سے بنا ہے۔ اکثر دمدار ستارے برف اور دیگر جمے ہوئے مرکبات سے بنے ہوتے ہیں جو نظام شمسی کے دوردراز منجمد ماحول میں ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ دمدار ستارہ اسی علاقے میں بنا ہوگا جس میں زمین کی تشکیل ہوئی تھی۔