Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سائنسدانوں نے آئس کریم کو پگھلنے سے بچانے کا طریقہ دریافت کر لیا

سائنسدانوں نے آئس کریم کو پگھلنے سے بچانے کا طریقہ دریافت کر لیا
August 31, 2015
ایڈن برگ (ویب ڈیسک) برطانوی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے گرم موسم میں دیر تک آئس کریم کو منجمد رکھنے کا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔ اب لوگ زیادہ دیر تک اپنی آئس کریم کا لطف لے سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی سائنس دانوں نے ایک قدرتی پروٹین کی دریافت کی ہے جس سے نہ صرف آئس کریم زیادہ دیر سے پگھلتی ہے بلکہ اس میں لطافت بھی پیدا ہوتی ہے۔ ایڈن برگ یونیورسٹی کے محققین نے بتایا کہ اس دریافت سے کم کیلوری اور کم چکنائی والی چیزیں بھی تیار کی جا سکتی ہیں۔ محققین کے مطابق اس نئے طریقے سے بنائی جانے والی آئس کریم آئندہ تین سے پانچ سال کے درمیان فروخت کیلئے مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔