سائرہ نصیر کیس میں نیا موڑ، مقتولہ کے گیراج سے خون کے دھبے برآمد

حیدر آباد ( 92 نیوز ) حیدر آباد میں جلی گاڑی سے خاتون سیاسی رہنما سائرہ نصیر کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا ۔
سائرہ نصیر کے گھر کے گیراج سے خون کے دھبے برآمد ہوئے ہیں جبکہ مقتولہ کے بیڈ روم کی سائیڈ ٹیبل کا شیشہ بھی ٹوٹاہوا ہے ۔
مسلم لیگ فنکشنل کی رہنماء سائرہ نصیر قتل کیس میں پولیس کو اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ سائرہ نصیر کی ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ کے گیراج اور کمرے سے خون کے نشانات ملے ہیں ۔ پولیس کے مطابق بیڈ کی سائٹ ٹیبل کا شیشہ بھی ٹوٹا ہوا تھا ۔
کار 2 بج کر 14 منٹ پر گھر سے نکلی تو شیشوں پر سیاہ پردے لگے ہوئے تھے ۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سائرہ نصیر کو گھر میں قتل کرکے لاش ہوسڑی لے جاکر کار میں جلائی گئی ہے ۔
ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا ہے کہ سائرہ نصیر کے گھر سے ایک موبائل بھی برآمد ہوا ہے جو فرانزک کے لئے بھجوادیا گیا ہے ۔ ہوسڑی پولیس نے مقتولہ کی بیٹی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔