Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سائرہ افضل تارڑنے رشتہ داروں کو اپنی وزارت میں اہم پوسٹوں پر تعینات کر دیا

سائرہ افضل تارڑنے رشتہ داروں کو اپنی وزارت میں اہم پوسٹوں پر تعینات کر دیا
September 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے رشتہ داروں کو وزارت میں اہم پوسٹوں پرتعینات کرالیا، وقاص تارڑ کو ڈائریکٹرتمباکو کنٹرول سیل اور علاقے کے سکول ماسٹر کو وزارت میں پی ایم ڈی سی کے امور کی ذمہ داری سونپ گئی۔ تفصیلات کےمطابق وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ جو دعوے تو کرتی ہیں ایمانداری کے مگر اپنے  رشتہ داروں کو نوازنے میں کسی سے پیچھے نہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر قومی صحت نے قریبی رشتہ دار اور انکم ٹیکس گروپ کے افسر وقاص احمد تارڑ کو تمباکو کنڑول سیل کا ڈائریکٹر لگادیاہے ،وقاص تارڑ وزیر صحت کے قریبی عزیز ہیں جن کا صحت کے شعبے سے دور تک تعلق نہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ سائرہ افضل تارڑ نے حافظ آباد سے تعلق کی بنیاد پرسکول ماسٹراعظم گکھڑ کو وزارت قومی صحت میں اہم عہدہ دیا ، اور پی ایم ڈی سی کے امور سکول ماسٹر کے حوالے کردیئے، اعظم گکھڑ کی خلاف ضابطہ تقرری پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اعتراض اٹھایا تواسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سمری ہی دبا دی گئی۔ جبکہ سائرہ اشرف نامی خاتون افسر کو وزارت میں ڈپٹی ڈائریکٹر بنوایاگیا،سائرہ اشرف کی تقرری بھی حافظ آباد سے تعلق کی بنیاد پر کی گئی۔