Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سائبرکرائم ونگ بڑے پیمانے پر کارروائیاں کررہا ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم محمود الحسن

سائبرکرائم ونگ بڑے پیمانے پر کارروائیاں کررہا ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم محمود الحسن
October 11, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے  رجحان کے ساتھ ساتھ سائبر کرائمز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کاسب سے زیادہ خواتین شکار ہیں ۔ سوشل میڈیا پر خواتین کو بلیک میل کرنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث سائبر کرائم  کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کمر کس لی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ محمود الحسن نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ سائبر کرائم ونگ ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کررہا ہے۔ سائبر کرائم بڑھنے کی بڑی وجہ آگاہی کا نہ ہونا ہے، انھوں نے کہا سوشل میڈیا پرذاتی تصاویر اور ویڈیوز کسی صورت اپ لوڈ اور شیئرنہ کی جائے۔ محمود الحسن کہنا تھا کہ خواتین کی جانب سے بڑھتی ہوئی شکایات کے باعثخواتین افسران کو ہی تحقیقات سونپی جاتی ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملک بھر سائبر کرائم ونگ کے سنٹرز میں قابل اور فرض شناس عملہ تعینات کیا جارہا ہے تاکہ سائبر کرائم پر جلد قابو پایا جاسکے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔