Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ساؤنڈ مکسنگ سمیت دیگرتکنیکی مسائل کیوجہ سے فلم غازی کی ریلیز مؤخر

ساؤنڈ مکسنگ سمیت دیگرتکنیکی مسائل کیوجہ سے فلم غازی کی ریلیز مؤخر
July 14, 2017

کراچی (92نیوز)آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والی فلم پروجیکٹ غازی کی ریلیز تکنیکی خرابی کی وجہ سے روک دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق  آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والی فلم پروجیکٹ غازی کے پریمئیر شوکا انعقاد جمعرات کے روز مقامی سینما گھر کیا گیا،  تقریب شروع سے ہی بد نظمی کا شکار نظرآئی۔ سینئر اداکار اور تمغہ حسن کارکردگی طلعت حسین رات آٹھ بجے تقریب میں پہنچے تو فلم کی کاسٹ میں شریک کوئی بھی اداکاروں کیلئے ریڈ کارپٹ پرموجود نہ تھاجس کی وجہ سے  طلعت حسین بھی میڈیا سے بات کرکے واپس چلےگئے۔

پروجیکٹ غازی کو پریمئیرکےلئے پیش کیاگیا تومنتظمین کو اندازہ ہواکہ فلم ساؤنڈ مکسنگ سمیت دیگرتکنیکی مسائل سے دوچار ہے جس کی وجہ سے فلم کی ریلیز روکنے کا اعلان کردیا گیا۔ فلم کی اسٹار کاسٹ میں سیئنر اداکار طلعت حسین، ہمایوں سعید،  شہریار منور صدیقی، سائرہ شہروز شامل ہیں ۔ فلم کے ڈائریکٹر اور رائٹر نادر کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے بعد ریلیز کی تاریخ دی جائیگی۔