Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زیک کوپر کی غلطی سے ”گوز بمپس“ میں بھوت پریت آزاد ہو گئے

زیک کوپر کی غلطی سے ”گوز بمپس“ میں بھوت پریت آزاد ہو گئے
July 11, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی ایکشن ایڈونچر کامیڈی فلم ”گوز بمپس“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم 16اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم میں جہاں کامیڈی کے رنگ شامل ہیں وہاں خوف کے سائے بھی منڈلاتے نظرآئیں گے۔ فلم ”گوزبمپس“ کی کہانی ٹین ایج لڑکے کے گرد گھومتی ہے۔ زیک کوپرنامی لڑکا اپنے خاندان کے ساتھ ایک چھوٹے قصبے میں منتقل ہوجاتا ہے جہاں اس کی ملاقات ہمسائی ہانا سے ہوتی ہے۔ زیک کی احمقانہ حرکت سے خطرناک بھوت پریت آزاد ہو جاتے ہیں جس سے پھر سب کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہدایتکار روب لیٹر مین کی فلم میں جیک بلیک،اوڈایا رش،ایمی ریان،کین مارینو اور جیلیان بیل و دیگر اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ خوف اور سنسنی سے بھر یہ فلم 16اکتوبر کو سینما گھروں میں سجے گی۔