Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زیورات کی نمائش کیلئےگلوکارہ حمیرا ارشد سمیت دیگر ماڈلز کی کیٹ واک

زیورات کی نمائش کیلئےگلوکارہ حمیرا ارشد سمیت دیگر ماڈلز کی کیٹ واک
September 3, 2015
لاہور(92نیوز)زمانہ قدیم سے ہی زیورات خواتین کا نہ صرف شوق بلکہ اہم ضرورت رہے ہیں لاہور میں نت نئے زیورات کی نمائش کی گئی جس میں گلوکارہ حمیرا ارشد سمیت دیگر ماڈلزنے زیورات پہن کر واک کی۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے گلبرک میں ہونے والی زیورات کی نمائش میں نوآموز ماڈلز کے ساتھ ساتھ معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے بھی نئی طرز کے دیدہ زیب زیورات پہن کرکے ریمپ پر واک کرتے ہوئے جلوے بکھیرے تو دیکھنے والے داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ نمائش میں شریک ماڈلز کا کہنا تھا کہ مشرقی اور مغربی زیورات کا حسین امتزاج زیادہ مقبول ہو رہا ہے۔ ہر دور میں فیشن تبدیل ہوتے رہتے ہیں تاہم زیورات کے بغیر ہر نیا فیشن ادھورا تصور کیا جاتا ہے۔