Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

زین کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچاکردم لونگا:شہباز شریف

زین کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچاکردم لونگا:شہباز شریف
April 4, 2015
لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مقتول زین کے لواحقین کو یقین دلایا ہے کہ انہیں انصاف ضرور ملے گا مجرم کا خاندان کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، انصاف ہو گا اور ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہازشریف مقتول زین کی والدہ اور بہنوں سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے تو ان کے ہمراہ صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ اور آئی جی پنجاب بھی تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشے کی حالت میں یتیم کی جان لے کر ملزم نے ظلم کیا جس کی اسے سزا ضرور ملے گی۔ اس موقع پر علاقے کے ایم این اے اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ان کی اہلیہ مقتول زین کی والدہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور رابطے میں رہے گی۔ مقتول کی فیملی مدعی ہے تاہم حکومت انہیں مکمل قانونی معاونت فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے قتل کے ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے اور آلہ قتل برآمد کرنے پر پولیس کی تعریف کی۔