Sunday, September 25, 2022

زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفیٰ کانجو نے فائرنگ کرنے کا اعتراف کر لیا

زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفیٰ کانجو نے فائرنگ کرنے کا اعتراف کر لیا
لاہور(92نیوز)زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفیٰ کانجو نے فائرنگ کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کانجو نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ اس کا مقصد فائرنگ کر کے کسی کو قتل کرنا نہیں تھا۔ زین اور حسنین اتفاقی طور پر فائرنگ کی زد میں آئے۔ ملزم کے قبضہ سے برآمد کی جانے والی رائفل کی فرانزک رپورٹ میں بھی ثابت ہو گیا ہے کہ فائرنگ مصطفیٰ کانجو نے ہی کی تھی۔ دوسری جانب ملزم کے مفرورساتھیوں سکندراعظم، آصف اورشہزاد کی گرفتاری کےلئےتاحال چھاپےمارے جا رہے ہیں۔