Thursday, September 19, 2024

  زین قتل کیس : مصطفیٰ کانجو کے خلاف مزید تین گواہ منحرف

   زین قتل کیس : مصطفیٰ کانجو کے خلاف مزید تین گواہ منحرف
October 9, 2015
لاہور(92نیوز)سابق وزیرمملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو کے خلاف قتل کے مقدمہ میں مزید تین گواہ منحرف ہوگئے جس کے بعد منحرف گواہوں کی تعداد نو ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو زین قتل مقدمے کی سماعت ہوئی تو مصطفی کانجو سمیت پانچ ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں مزید تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے اور تینوں گواہ منحرف ہوگئے۔ گواہوں  سخاوت اشرف اور ارشد نے بیان  دیا کہ وہ وقوعہ پر موجود نہیں تھے اور انہوں نے کسی کو فائرنگ کرتے نہیں دیکھا اسی وجہ وہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی شاخت نہیں کرسکتے۔ قبل ازیں  اسی مقدمہ کے مدعی سہیل افضل کے علاوہ چھ اور گواہ بھی ملزم کی شاخت نہیں کرسکے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مقدمہ پر کارروائی بارہ اکتوبر تک ملتوی کردی اور مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔