زین اور مرتضی کے خاندان کی شہباز شریف سے ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف سےمقتول زین اورمرتضی کےورثاءنےملاقات کی حکومت کی جانب سےدونوں خاندانوں کوپچیس پچیس لاکھ روپےمالی امدادکےچیک دئیےگئے۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ہونےوالی ملاقات کےدوران وزیراعلی پنجاب نےبہیمانہ قتل کےواقعات پرافسوس کااظہارکرتےہوئےکہاکہ ان بچوں کوناحق قتل کیاگیا،ان بچوں کوتوواپس نہیں لایاجاسکتاتاہم انصاف کےتقاضےضرورپورےکیےجائیں گے۔
انہوں نےاعلان کیاکہ دونوں خاندانوں کےبچوں کےتعلیمی اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرےگی جبکہ مقتول مرتضی کےبھائی کوملازمت بھی دینگے۔