Friday, December 2, 2022

زینب کے والد کا آئی جی سے ملاقات کیلئے ڈی پی او آفس جانے سے انکار

زینب کے والد کا آئی جی سے ملاقات کیلئے ڈی پی او آفس جانے سے انکار

قصور ( 92 نیوز ) قصور میں قتل کی گئی 7 سالہ زینب کے والد نے آئی جی سے ملاقات کیلئے ڈی پی او آفس جانے سے انکار کر دیا ۔

محمد امین کا کہنا ہے لوگ تعزیت کیلئے گھر آ رہے ہیں ۔آئی جی کو ملنا ہے تو یہیں آ جائیں۔

ادھرڈی سی  قصور نے زینب کے گھر کا دورہ کیا اور لواحقین  سے ملاقات  کی ۔

سائرہ عمر کہتی نے کہا کہ کل سے قصور کے اسکول کالجز اور بازار مکمل طور پر کھل جائیں گے۔