Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زینب کے قاتل کو مزید دو بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے پر 5بار سزائے موت سنا دی گئی

زینب کے قاتل کو مزید دو بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے پر 5بار سزائے موت سنا دی گئی
August 6, 2018
لاہور ( 92 نیوز) لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے زینب کے قاتل عمران علی کو مزید دو بچیوں کے قتل میں 5بار سزائے موت سنا دی ۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے  معصوم بچی ایمان فاطمہ کو زیادتی  اور قتل کرنے کے جرم میں  مجرم عمران کو 4 بار سزائے موت  ، ایک بار عمر قید اور 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا  سنائی ۔ عدالت نے دوسری معصوم بچی تہمینہ کو  زیادتی  کے بعد قتل کرنے پر  سزائے  موت، 53 سال قید  اور 15 لاکھ  75 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔ مجرم عمران کو زینب سمیت چھ بچیوں کے قتل میں سزائیں دی جاچکی ہیں جب کہ مزید ایک بچی  کو زیادتی کے بعد قتل کرنے  کے کیس میں فیصلہ آنا باقی ہے ۔