Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زینب کے قاتل کو مزید تین بچیوں سےبداخلاقی اور قتل کرنے پر 4،4بار پھانسی کی سزا

زینب کے قاتل کو مزید تین بچیوں سےبداخلاقی اور قتل کرنے پر 4،4بار پھانسی کی سزا
August 4, 2018
لاہور ( 92 نیوز) زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو مزید تین بچیوں  کو زیادتی کےبعد قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا ، عدالت نے مجرم کو چار چار بار پھانسی کی سزا دینے کا حکم سنا دیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سجاد احمد نے  کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا ، مجرم کو  نور فاطمہ ، عائشہ اور لائبہ  کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس میں سزا سنائی گئی ، عدالت نےمجرم کو 30،30 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم سنایا ۔ عدالت نے تین بچیوں سے زیادتی کے بعد قتل پر عمران کو مجموعی طور پر  12 بار سزائے موت  اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ، مجرم کو 30 لاکھ روپے دیت کا حکم بھی جاری کیا گیا۔ عدالت نے 5 سالہ عائشہ آصف کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں 4 دفعہ سزائے موت 20 لاکھ جرمانہ اور 10 لاکھ روپے دیت ، 8 سالہ لائبہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں 4 بار سزائے موت 20 لاکھ جرمانہ ، 10 لاکھ روپے دیت  اور 7 سالہ نور فاطمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں  4 بار سزائے موت 20 لاکھ جرمانہ ، 10 لاکھ روپے دیت کا حکم سنایا۔ مجرم کے خلاف مزید 3 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیسوں کا فیصلہ پیر کے روز سنائے جانے کا امکان ہے ۔