Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زینب کے قاتل کو ایک اور بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے پر تین بار عمر قید ،23سال قید کی سزا

زینب کے قاتل کو ایک اور بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے پر تین بار عمر قید ،23سال قید کی سزا
August 7, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) زینب کے قاتل عمران کے خلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ آگیا، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے  معصوم بچی کائنات بتول کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس میں  تین بار عمر قید اور 23 سال قید کی سزا سنا دی ۔ عدالت نے مجرم کو 25 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ 20 لاکھ 55 ہزار روپے دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ عدالت نے زینب سمیت 7 بچیوں کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ہے ، عدالت  سفاک قاتل کو اب تک 21 مرتبہ سزائے موت کی سزا سنا چکی ہے ۔