زینب کے قاتل کا ٹرائل جیل میں کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے خط لکھ دیا
لاہور ( 92 نیوز ) زینب سمیت 9 بچیوں کا قاتل منطقی انجام کو پہنچنے کے قریب ہے ۔ دیگر آٹھ بچیوں کے مقدمات کا ٹرائل جیل میں کرنے کے لیے وزارت داخلہ نے خط لکھ دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سجاد احمد کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گے،ملزم کے خلاف چالان تین روز تک پیش کر دیا جائے گا۔