Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زینب کا قاتل گرفتار ہو چکاہے ، ملزم سیریل کلر ہے ،شہباز شریف

زینب کا قاتل گرفتار ہو چکاہے ، ملزم سیریل کلر ہے ،شہباز شریف
January 23, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معصوم زینب کا قاتل گرفتار ہوچکا ہے ۔ انصاف کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ، اب کیفر کردار تک پہنچانے کا دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے ۔

ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 14 دنوں میں ملزم کو گرفتار کیا ۔ یہ سب فرانزک لیب کی وجہ سے ممکن ہوا اگر فرانزک لیب نہ ہوتی تو ایسا ممکن نہ تھا ۔ نقیب اللہ محسود کیلئے بھی سندھ حکومت ٹیکنکیل سپورٹ چاہتی ہے تو دینے کیلئے تیار ہیں ۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ زینب پھول تھا جسے ظالم نے کچل دیا۔ مجرموں سے آہنی ہاتھوں سے  نمٹیں گے تو ہی جرائم میں کمی آئے گی ۔ میرا بس چلے تو اس بھیڑیے کو چوک پر پھانسی پر لٹکا دوں۔