Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زینب کا قاتل گرفتار، سوشل میڈیا پر خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی

زینب کا قاتل گرفتار، سوشل میڈیا پر خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی
January 23, 2018

قصور( 92 نیوز ) قصور کی ننھی زینب کا قاتل گرفتار ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ۔  صارفین کی جانب سے وحشی درندے کو سرعام سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

جسٹس فار زینب ، زینب مرڈر کیس ، چائلڈ ایبیوز ، سب بچوں کیلئے انصاف اور قصور وہ ٹرینڈ  ہیں جو سوشل میڈیا پر اس وقت سب سے زیادہ زیربحث ہیں ۔  

قاتل پر جہاں مختلف طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں وہیں سب کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ اسے سرعام سخت سے سخت ترین سزا دی جائے ۔ جبکہ مجرم کا ساتھ دینے والے افراد کو بھی سامنے لانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ قاتل زینب ہی کے محلے کا رہنے والا تھا  لیکن سی سی ٹی وی ویڈیو اور خاکے سامنے آنے کے باوجود کسی نے بھی اسے نہ پہچانا ۔

عوام کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا جارہا ہے کہ قاتل نے چار روز تک زینب کو کہاں چھپا رکھا تھا ، جبکہ اس کے ساتھ ہی اپنے اردگرد رہنے والے افراد پر سخت نظر رکھنے کے حوالے سے پیغامات بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں ۔