Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زینب کا باپ پوچھتا ہے کہ بچیوں کو کیوں مارا؟ اپوزیشن لیڈر

زینب کا باپ پوچھتا ہے کہ بچیوں کو کیوں مارا؟ اپوزیشن لیڈر
January 16, 2018

قصور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ زینب کا باپ پوچھتا ہے کہ بچیوں کو کیوں مارا؟ ۔
قصور میں معصوم زینب کے بہیمانہ قتل پر اظہارافسوس اور تعزیت کے لئے اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ غمزدہ باپ سے ملنے جا پہنچے۔
خورشید شاہ نے زینب کے ولد محمد امین سے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اہلخانہ کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
میڈیا سے بات چیت میں خورشیدشاہ نے کہا کہ زینب کے مجرموں کو انجام تک پہنچانے کے لئے حکومت کی جانب سےعملی اقدامات کی توقع نہیں۔
سیاست کے چند گھرانے ظلم و جبر کریں اور کہیں ہمیں کیوں نکالا ؟زینب کا باپ پوچھتا ہے کہ بچیوں کو کیوں مارا؟ ۔
خورشید شاہ نے کہا کہ حکمران سمجھ رہے تھے ماڈل ٹاؤن کے شہدا کو ہضم کر جائیں گے، لیکن ایسے واقعات کوچھپانا اب ممکن نہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مردان میں بھی زیادتی کا واقعہ ہوا وہاں بھی جائیں گے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا نواز شریف کا کیس ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ نہیں بلکہ مجیب الرحمان سے ملتا جلتا ہے۔