Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زینب قتل کیس کی سماعت 28 جنوری کو ہو گی

زینب قتل کیس کی سماعت 28 جنوری کو ہو گی
January 26, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس کی تاریخ سماعت میں تبدیلی کر دی ۔ کیس کی سماعت 29 جنوری کے بجائے 28 جنوری کو لاہور رجسڑی برانچ میں ہو گی ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کریگا ۔
سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب ، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بھی ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔
ادھر نجی ٹی وی چینل کے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کو بھی ریکارڈ سمیت 28 جنوری کو عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پہلے 29 جنوری بروز پیر کو اسلام آباد میں کیس کی سماعت کا حکم دیا تھا ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ زینب قتل کی سماعت اتوار کو لاہور رجسٹری میں کرے گا ۔