Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم عمران گرفتار، ڈی این اے ، میچ، ملزم نے اعتراف بھی کرلیا

زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم عمران گرفتار، ڈی این اے ، میچ، ملزم نے اعتراف بھی کرلیا
January 23, 2018

قصور ( 92 نیوز )  زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم عمران علی گرفتار ہو گیا ۔ عمران علی کا ڈی این اے میچ ہو جبکہ ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔ ۔زینب کیس کے حوالے سے 6ملزموں کی فرانزک رپورٹ بھی مکمل ہو گئی ۔ جے آئی ٹی کے تمام ارکان نے تفتیش مکمل کر لی  ۔ 4 ملزموں نے عمران کو واردات کے بعد چھپنے میں مدد کی ۔ ایک ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا ۔ ملزمان کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی مکمل  ہو گیا ۔ رپورٹ جے آئی ٹی کے حوالے کر دی گئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عمران 7 بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہے۔ ملزم اپنے 2 چچا کے ہمراہ ایک ہی گھر میں رہتا تھا ۔ ملزم نے واقعہ کے بعد داڑھی اور مونچھیں کٹوالی ۔ شناختی کارڈ کے مطابق ملزم کی عمر 24سال ہے ۔ ملزم 8 بچیوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں ملوث ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزم کو پاکپتن سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔  ملزم عمران  زینب کا محلے دار ہے اور پہلے بھی پکڑا گیا تھا مگر پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا ۔

دوران تفتیش ملزم کا اعترافی بیان بھی سامنے آیا ہے ۔ ملزم نے بیان میں کہا کہ زینب کو کہا کہ آؤ تمہارے ماں باپ عمرے سے واپس آئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق معصوم زینب والدین کی واپسی کا سن کر بخوشی ملزم کے ساتھ روانہ ہوگئی ۔

ملزم نے  پہلی بار جون 2015میں بچی سے زیادتی کی  ۔ ملزم نے بیان میں کہا کہ 8جولائی2017کو ایک بچی سے زیادتی کے دوران زیر تعمیر مکان میں ایک شخص آگیا ۔ ملزم اوروہ شخص اندھیرے میں ایک دوسرے سے گتھم گتھا بھی ہوئے ۔