Tuesday, November 29, 2022

زینب قتل کیس ، خاتون سمیت 8 مشتبہ افراد زیر حراست

زینب قتل کیس ، خاتون سمیت 8 مشتبہ افراد زیر حراست

قصور ( 92 نیوز ) زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ پولیس نے لاہور کے مشکوک شخص کی بیوی اور بھائی سمیت 5 افراد کو جبکہ قصور میں  کچرا کنڈی کے قریب مکان پر چھاپہ مار کر تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

لاہور سے گرفتار مشتبہ شخص کا سسرال زینب کے محلے میں رہائش پذیر  ہے ۔

کچرا کنڈی کے قریب مکان پر چھاپے کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔