Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زینب قتل کیس: قصور میں فضا دو روز بعد بھی سوگوار

زینب قتل کیس: قصور میں فضا دو روز بعد بھی سوگوار
January 12, 2018

قصور (92 نیوز) قصور میں سات سالہ بچی زینب کے قتل کے بعد فضا آج بھی سوگوار ہے۔ رکاوٹیں ہٹا کر راستے کھول دیے گئے ہیں اور معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
احتجاج اور پر تشدد مظاہروں کے بعد شہرمیں اہم شاہراہوں سے رکاوٹیں ہٹا کر راستے کھول دئیے گئے ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام جزوی طور پر بحال ہوگیا ہے۔
رینجرز کے فلیگ مارچ اور سخت سکیورٹی میں کہیں کہیں ہوٹل اور دکانیں بھی کھلنا شروع ہوگئی ہیں لیکن تعلیمی اداروں پر آج بھی تالے پڑے رہے۔ اسکول نہ کھلنے کے باعث طالب علم کندھوں پر بستے اٹھائے گھروں کو واپس لوٹ گئے۔
افسوسناک واقعہ کے بعد قاتل کی گرفتاری کے لیے پولیس کی نام نہاد کارروائیوں اور چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے لیکن قاتل چھلاوہ بن گیا۔
اعلیٰ پولیس حکام کے اجلاس کے سخت فیصلوں کے باوجود ٹامک ٹوئیاں مارتے اہلکاروں کے ہاتھ نہیں آرہا۔ معصوم زینب کے قاتل تو ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے لیکن پولیس کی جانب سے متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش جاری ہے۔
تاجر تنظیموں کی جانب سے انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے لیکن نماز جمعہ کے بعد شہر میں پرامن احتجاج کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ ادھر زینب کے اہلخانہ سے تعزیت کے لئے آج بھی سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات کی آمد کا امکان ہے۔