Tuesday, November 29, 2022

زینب قتل کیس، رانا ثنا اللہ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

زینب قتل کیس، رانا ثنا اللہ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

لاہور ( 92 نیوز )قصور میں معصوم زینب کے قتل پر پنجاب اسمبلی میں رانا  ثنا اللہ کے خلاف قرارداد جمع کرا دی گئی ۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔ فوری مستعفی ہوں ۔

دوسری جانب زینب کے قتل کا معاملہ سینیٹ قائمہ کمیٹی تک بھی جا پہنچا ۔ پیپلز پارٹی نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں ایک اور توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا ۔

سندھ اسمبلی میں بھی مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی ۔