Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زینب قتل کیس: بی بی سی کے مطابق ملزم کو جیکٹ کے 2 بٹنوں کی مدد سے گرفتار کیا گیا

زینب قتل کیس: بی بی سی کے مطابق ملزم کو جیکٹ کے 2 بٹنوں کی مدد سے گرفتار کیا گیا
January 24, 2018

لاہور (92 نیوز) زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کی گرفتاری سے متعلق اہم انکشافات۔ بی بی سی کے مطابق ملزم کو جیکٹ کے دو بٹنوں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری میں اُس کی والدہ نے بھی مدد کی۔

ننھی زینب سمیت کئی معصوم کلیوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بنانے والے عمران کی گرفتاری کیسے عمل میں لائی گئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے سنسنی خیز انکشافات کر ڈالے۔

رپورٹ کے مطابق کیس کی تحقیقات کرنے والے پولیس اہلکاروں نے نام نہ بتانے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ سی سی ٹی وی میں ملزم عمران علی نے ایک زِپ والی جیکٹ پہن ہوئی تھی جس کے دونوں کاندھوں پر دو بڑے بٹن لگے ہوئے تھے۔

مگر مسئلہ یہ تھا کہ فوٹیج میں جیکٹ کا رنگ سفید نظر آرہا تھا جو اس کا حقیقی رنگ نہیں مگر یہ کوئی بھی گہرا رنگ ہو سکتا تھا۔

جب اس کا ڈی این اے میچ کیا تو گرفتاری ہی آخری کام رہ گیا تھا جس کیلئے ڈی پی او وہاڑی عمر سعید نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے گرفتار کرکے جیکٹ برآمد کرلی۔ ملزم کی گرفتاری کے لیےاس کی والدہ نے بھی مدد کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم کی والدہ اور چچا نے بتایا کہ انہیں ٹی وی پر فوٹیج دیکھنے کے بعد شک تو ہوا تھا مگر کسی نے پولیس کو بتانے کی زحمت نہیں کی۔