Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

زینب قتل کیس ، ڈاکٹر شاہد مسعود کے الزامات کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع

زینب قتل کیس ، ڈاکٹر شاہد مسعود کے الزامات کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع
March 1, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) زینب قتل کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے الزامات کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے زینب قتل معاملہ سے متعلق 18 الزامات مسترد کر دیا ۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم عمران علی کے عالمی مافیا کے رکن ہونے کا الزام ثابت نہیں ہوا، ملزم کی سیاسی وابستگی کا ثبوت نہیں، ملزم کے 37 بنک اکاونٹس کے الزامات بھی ثابت نہیں ہوئے، قصور میں وائلنٹ چائلڈ پورنوگرافی کے ثبوت نہیں مل سکے ۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملزم کے وی سی پی گروہ کے متحرک رکن ہونے الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں ۔ عمران علی کو پر بیرون ملک سے رقم وصول ہونے کے الزامات بھی ثابت نہ ہوئے ۔ اس بات کے بھی کوئی ثبوت نہیں ملے کہ کوئی ملزم کو ذہنی مریض ثابت کرنے چاہتا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ملزم غریب شخص ہے ۔ اس کے پاس کروڑوں روپے کی رقم کا کوئی ثبوت نہیں ۔ ملزم کے بااثر شخصیت سے روابط کا کوئی ثبوت ملا ہے نہ ہی کسی وفاقی وزیر کا تعاون حاصل ہونے کے شواہد ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم عمران علی کو پولیس حراست میں مارنے کے الزامات ثابت نہیں ہوئے ۔ جرم سے قبل ملزم نے زینب کی تصویر اتاری نہ ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کی ۔ وی سی پی میں وفاقی وزیر کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ۔