Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

زینب قتل کیس ، ننھی مقتولہ کے والد کو مجرم کے عزیزواقارب سے جان کے خطرات لاحق

زینب قتل کیس ، ننھی مقتولہ کے والد کو مجرم کے عزیزواقارب سے جان کے خطرات لاحق
March 9, 2018

لاہور (92 نیوز) قصورکی ننھی مقتولہ زینب کے والد کو ملنے والے انصاف پر ابھی عمل درآمد بھی نہیں ہوا کہ اُن کی جان کو خطرات لاحق ہو گئے ۔
حاجی امین کی ننھی بیٹی کو نہ صرف زیادتی کے بعد قتل کیا گیا بلکہ اب اُنہیں سزا یافتہ ملزم کے رشتہ دار جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں ۔
دُکھی اور خوفزدہ محمد امین نے تحفظ کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسڑی میں درخواست جمع کرا دی ۔
زینب کے والد نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مجرم کے سہولت کاروں سے متعلق تفتیش نہیں کی گئی، اُنہیں گرفتار کیا جائے ۔
حاجی امین چیف جسٹس آف پاکستان کے روبروپیش بھی ہوئے ۔
ادھر میڈیا سے بات چیت میں حاجی امین نے کہا کہ عمران کو سرعام پھانسی ہماری ہی نہیں ہر کسی کا مطالبہ ہے ۔
خصوصی عدالت نے زینب کے قاتل عمران علی کو چار مرتبہ سزائے موت، بتیس سال قید اور اکتالیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جس کے خلاف اُس نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے ۔