Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

زینب قتل کیس ، ملزم عمران کے ریمانڈ میں تین دن کی توسیع

زینب قتل کیس ، ملزم عمران کے ریمانڈ میں تین دن کی توسیع
February 6, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں زینب قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے مرکزی ملزم عمران کے ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملزم عمران نے ننھی زینب سمیت 8 بچیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا ۔

دوسری جانب قصور میں معصوم ایمان کے کیس میں جعلی پولیس مقابلے میں مدثر کو قتل کرنے کیخلاف کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

پولیس نے ایس ایچ او ریاض عباس کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں شریک تھا۔

مقتول مدثر کو پولیس نے ننھی ایمان کے قتل کیس میں جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیا تھا ۔

ملزم عمران نے گرفتاری کے بعد جب ایمان فاطمہ کے بھی قتل کا اعتراف کیا تو سوال پیدا ٹھا کہ اگر ایمان فاطمہ کو عمران نے قتل کیا ہے تو پھر پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالا مدثر کون ہے ۔