Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

زینب قتل کیس ، عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کا جواب مسترد کر دیا

زینب قتل کیس ، عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کا جواب مسترد کر دیا
March 12, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کا جواب مسترد کر دیا ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈاکٹر شاہد مسعود الزامات کیس کی سماعت کی ۔
چیف جسٹس نے شاہد مسعود کے جواب ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے سامنے غلط بیانی کی گئی جو عدالتی توہین بھی ہے ۔ جواب میں بھی معافی نہیں مانگی ۔
ادھر ڈاکٹر شاہد مسعود نے پروگرام میں کہے گے الفاظ پر ندامت کا اظہار کیا ۔
وکیل شاہ خاور بولے کہ اگر یہ توہین عدالت کا مقدمہ ہے تو غیر مشروط معافی مانگ لیتا ہوں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ معافی کا وقت گزر گیا ہے ، اب قانون کے مطابق سزا ہو گی ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پیمرا کے قوانین اس میں کیا کہتے ہیں ، پیمرا بتائے پروگرام پر کتنا عرصہ پابندی لگائی جا سکتی ہے اور دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق بھی دیکھنا ہے ۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شاہد مسعود کے الزامات کے باعث تحقیقات 48 گھنٹے کیلئے رک گئیں تھیں ۔
بنچ نے کہا کہ شاہد مسعود کو ذمہ داری کا احساس کرنا چاہے تھا ، معاملہ سزا جزا کا نہیں قانون کی تشریخ کا ہے ۔
عدالت نے ایڈووکیٹ فیصل صدیقی کو عدالتی معاون مقرر کردیا جبکہ شاہد مسعود کے جواب کی کاپی اٹارنی جنرل اوریڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ۔